کراچی تھیٹر کی بحالی کے لیے لائحہ عمل بنایا جائے ،سلیم آفریدی

کلچرل رپورٹر  جمعـء 29 مئ 2015
فلم انڈسٹری میں اچھی اور معیاری فلموں سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، سلیم آفریدی۔ فوٹو: فائل

فلم انڈسٹری میں اچھی اور معیاری فلموں سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، سلیم آفریدی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: اداکار سلیم آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی میں تھیٹر کی موجودہ صورتحال افسوسناک ہے ہمارے جو فنکار کراچی میں تھیٹر کی وجہ سے دنیا بھر میں پہنچانے گئے وہ بھی اس صورتحال کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ۔

انھیں چاہیے کہ وہ پاکستان سے باہر جار کام کرنے کے بجائے اپنے شہر اور ملک میں تھیٹر کی بحالی اور بہتری کے لیے کوئی لائحہ عمل بنائیں تاکہ دنیا بھر میں تھیٹر کو شناخت دینے والا یہ شہر ایک بار پھر ایک بار پھر اچھے اور معیاری ڈراموں اور عوام کی بھر پور تفریحی کا مرکز بن سکے یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔سلیم آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں اگر فلم انڈسٹری فعال ہوسکتی ہے تو تھیٹر کیوں نہیں،ہمیں اس بارے میں مل کر کوئی فیصلہ کرنا ہوگا۔

چند لوگ کوششیں ضرور کررہے ہیں لیکن اس کام میں ان تمام لوگوں کو بھر پور تعاون ضروری ہے جو ماضی میں تھیٹر کو عروج تک پہنچانے میں پیش پیش رہے ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ ان دنوں کراچی میں فلمی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں میں بھی ان دنوں چند فلموں میں کام کررہا ہوں یہ خوش آئیند بات ہے کہ فنکاروں کو فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد کام کرنے کا موقع مل رہا اور ان کی مصروفیات میں بھی اضافہ ہوا ہے،فلم انڈسٹری میں اچھی اور معیاری فلموں سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔