فلم بینوں کی خواہشات کو مدنظر رکھا جائے، ندیم

آن لائن  جمعـء 29 مئ 2015
اگر ہم کسی دوسرے ملک سے مقابلے کرنے کا عزم کر لیں تو ضرور کامیاب ہو سکتے ہیں، ندیم۔ فوٹو: فائل

اگر ہم کسی دوسرے ملک سے مقابلے کرنے کا عزم کر لیں تو ضرور کامیاب ہو سکتے ہیں، ندیم۔ فوٹو: فائل

 کراچی: اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی پر فلمیں بننا شروع ہو گئیں ہیں جس سے فلم انڈسٹری کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

ندیم کا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ فلم بینوں کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی معیار کی فلمیں منائی جائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی فلموں میں معیار کے علاوہ اچھی کہانیوں پر دھیان دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ اگر ہم کسی دوسرے ملک سے مقابلے کرنے کا عزم کر لیں تو ضرور کامیاب ہو سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔