- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
ڈالر کی قدرمیں اضافہ؛ اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کا اجلاس طلب کرلیا
کراچی: زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں مصنوعی اضافے کے خطرات کے پیش نظر فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی تجویز پرگورنراسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے ہفتہ 30 مئی کی شام اسٹیٹ بینک میں ایکس چینج کمپنیوں پر مشتمل اجلاس طلب کرلیا ہے۔
اس ضمن میں فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک محمد بوستان نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ اجلاس میں ڈالر میںسٹہ بازی کے روک تھام اور پاکستانی روپیہ کی قدرکو مستحکم رکھنے کی مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی اور ڈالر کی قدرمیں مصنوعی اضافہ کرنے والے عناصر کی نشاندہی کے لیے میکنزم ترتیب دی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈالر سمیت دیگر اہم غیرملکی کرنسیوں کی بلاضرورت خریداری سے گریزکریں کیونکہ اسٹیٹ بینک اور فاریکس ایسوسی ایشن کی مشترکہ حکمت عملی کے نتیجے میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوگی ۔
جس سے انہیں بھاری نقصانات لاحق ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فاریکس ایسوسی ایشن کی انفرادی کوششوں کے نتیجے میں جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ کر103.70 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ انہوں نے بیرون ملک تعلیمی، صحت اورسفری ضروریات کے لیے ڈالر کے طلبگاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اوپن مارکیٹ میں مذکورہ قیمت سے زائد قیمت پر امریکی ڈالر کی خریداری نہ کریں اور زائد قیمت پر ڈالر کے فروخت کنندگان کے بارے میں فاریکس ایسوسی ایشن کے حکام کوبراہ راست معلومات فراہم کریں کیونکہ اسٹیٹ بینک اور فاریکس ایسوسی ایشن نے ڈالرکی قدر میں مصنوعی اضافہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
ملک بوستان نے رواں سال حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کو بھی مشورہ دیا کہ وہ چند ماہ بعد اپنی ضروریات کے لیے ڈالر کی خریداری کا آغاز کریں کیونکہ ہرسال پاکستان سے 3 لاکھ حجاج اوپن مارکیٹ سے عموما جولائی اور اگست کے مہینوں میں ڈالر وریال کی خریداری کرتے ہیں اور ان مہینوں میں ڈالر وریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر بھی کم ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حجاج کرام ہرسال اوپن مارکیٹ سے 60 کروڑ ڈالر کی خریداری کرتے ہیں لیکن اس بار حجاج کرام نے گھبراہٹ میں قبل ازوقت ہی ڈالر کی خریداری شروع کردی ہے جو تشویشناک امر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشترکہ حکمت عملی کے مثبت اثرات آئندہ ہفتے سے مرتب ہونا شروع ہوں گے اور زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں بتدریج نمایاں کمی کا سلسلہ غالب ہوجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔