وزارت اطلاعات کی پیمرا کو بول ٹی وی کی نشریات بند کرنیکی ہدایت

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 29 مئ 2015
بول چینل (بول نیوز) کی ٹرانسمیشن کی عارضی طور پربندش کویقینی بنایا جائے۔، وزارت اطلاعات۔ فوٹو: فائل

بول چینل (بول نیوز) کی ٹرانسمیشن کی عارضی طور پربندش کویقینی بنایا جائے۔، وزارت اطلاعات۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزارت اطلاعات نے پیمرا پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو ایگزیکٹ کمپنی کے چینل بول نیوز کی نشریات بندکرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزارت اطلاعات نے ایک خط کے ذریعے پیمرا کے حکام کو ہدایت کی کہ پیمرا ایکٹ 2002 کے سکیشن5 کے تحت کسی بھی ڈسٹری بیویشن نیٹ ورک کے ذریعے بول چینل (بول نیوز) کی ٹرانسمیشن کی عارضی طور پربندش کویقینی بنایا جائے۔

پیمرا نے میسرز لبیک پرائیویٹ لمٹیڈ کو بول نیوز اور بول انٹرٹیمنٹ چینل کیلیے لائسنس جاری کیے تھے، ایگزیکٹ اور لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرزکیخلاف ایف آئی اے جعلی ڈگری اسکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے، خط موصول ہوتے ہی پیمرا نے قانونی کارروائی شروع کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔