یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ویب ڈیسک  جمعـء 29 مئ 2015
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت پیٹرولیم کرے گی۔ فوٹو: فائل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت پیٹرولیم کرے گی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 19 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے، مٹی کے تیل میں 4 روپے 31 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 91 پیسے جب کہ ایچ او بی سی کی قیمت میں 13 روپے 62 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت پیٹرولیم کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔