شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں 2 اہلکار شہید،15شدت پسند بھی ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 29 مئ 2015
دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک 500 سے زائد شدت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک 500 سے زائد شدت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

شمالی وزیر ستان: تحصیل غلام خان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 15 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ فورسزکی جوابی کارروائی میں 15 شدت پسند بھی ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی میتوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک 500 سے زائد دہشت گرد ہلاک جب کہ درجنوں سیکیورٹی اہلکار جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔