بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال میں داخل

ویب ڈیسک  جمعـء 29 مئ 2015
بالی ووڈ اداکار دھرمیندر کو ایک دوروزمیں اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا، فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکار دھرمیندر کو ایک دوروزمیں اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا، فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے لیجنڈ اداکاردھرمیندر کو کندھے میں تکلیف اور کمزوری  کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکاردھرمیندر کو کندھے میں تکلیف اور کمزوری کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال ممبئی میں داخل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ دھرمیندر کو دائیں کندھے میں تکلیف اور کمزوری کی شکایت ہے جس کے باعث ان کا ایم آر آئی اور ایکسرے سمیت مکمل طور پر طبی معائنہ بھی کیا جائے گا۔

دوسری جانب بالی ووڈ کی ڈریم گرل اوران کی اہلیہ ہیما مالنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر مداحوں کو دھرمیندر کی صحت سے متعلق لمحہ بہ آگاہ رکھا اور اس دوران اپنی ٹوئٹ میں ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ دھرمیندر کی طبیعت قدرے بہتر ہوتی جارہی ہے اور انہیں ایک  دو روز میں  اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔ ہیما مالنی نے دھرمیندر کی صحت سے متعلق دعا کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔