سانحہ مستونگ؛ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ بلوچستان کی رواں ہفتے اے پی سی کے انعقاد پراتفاق

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 مئ 2015
وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلی بلوچستان کو فون کیا اورصوبے میں امن و امان سے متعلق بات چیت کی۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلی بلوچستان کو فون کیا اورصوبے میں امن و امان سے متعلق بات چیت کی۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی بلوچستان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران رواں ہفتے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کو فون کیا اور سانحہ مستونگ پر دلی غم اور دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے وزیراعلی بلوچستان سے صوبے میں امن و امان سے متعلق بات چیت کی جب کہ اس موقع پر رواں ہفتے کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔