شفاف اور منصفانہ انتخاب کے انعقاد کیلئے سیاسی جماعتیں اور ووٹرز اپنا کردارادا کریں، چیف الیکشن کمشنر

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 مئ 2015
خیبر پختونخوا میں صاف شفاف اور منصفانہ بلدیاتی انتخابات اولین ترجیح ہے، چیف الیکشن کمشنر۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں صاف شفاف اور منصفانہ بلدیاتی انتخابات اولین ترجیح ہے، چیف الیکشن کمشنر۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے لئے سیاسی جماعتیں اور ووٹرز اپنا کردار ادا کریں۔

چیف الیکشن کمشنر نے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہر صورت ووٹ کا حق دینا چاہیئے، کسی کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی معمولی شکایت پر فوری ایکشن لیا جائے گا اور ضابطہ اخلاق کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سردار رضا محمد خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں صاف شفاف اور منصفانہ بلدیاتی انتخابات اولین ترجیح ہے اور اس کے لئے عوام، سیاسی جماعتیں اور ووٹرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔