یمن میں بم دھماکے اورپرتشدد واقعات میں 21 افراد ہلاک،140 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 مئ 2015
عدن میں حوثی قبائل کی جانب سے رہائشی علاقوں پر حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوگئے، فوٹو:فائل

عدن میں حوثی قبائل کی جانب سے رہائشی علاقوں پر حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوگئے، فوٹو:فائل

صنعا: یمن میں حوثیوں کے اسلحہ ڈپو کے قریب کار بم دھماکے اور دیگر پرتشدد واقعات میں 12 حوثیوں سمیت 21 افراد ہلاک اور140 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شمالی صوبہ آبیان کے علاقے شورقا میں حوثیوں کے اسلحہ ڈپو کے قریب بارود سے بھری کار کو زوردار دھماکے سے اڑدیا گیا جس میں 12 حوثی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکا مقامی باغی مخالف اتحاد نے کیا جسے سعودی عرب اور اتحادی فوجوں کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ عدن میں حوثی قبائل کی جانب سے رہائشی علاقوں پر شیلنگ اور مارٹر گولوں کے فائر سے 9 افراد ہلاک جب کہ 130 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔