ملالہ یوسف زئی پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہیں، بان کی مون

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 اکتوبر 2012
ملالہ یوسف زئی کے والد کے نام اپنے ایک خط میں بان کی مون نے کہا کہ انہیں ملالہ پرقاتلانہ حملے کا سن کربہت افسوس ہوا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ملالہ یوسف زئی کے والد کے نام اپنے ایک خط میں بان کی مون نے کہا کہ انہیں ملالہ پرقاتلانہ حملے کا سن کربہت افسوس ہوا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی پوری دنیا کےلئے مشعل راہ ہیں۔

ملالہ یوسف زئی کے والد کے نام اپنے ایک خط میں بان کی مون نے کہا کہ انہیں ملالہ پرقاتلانہ حملے کا سن کربہت افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے وہ ملالہ کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور ملالہ یوسف زئی پر طالبان کے بزدلانہ حملے سے انھیں گہرا دکھ پہنچا ہے۔

بان کی مون نے کہا کہ ملالہ پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہیں اوروہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔