- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
ناخن کے رنگ اور ساخت کے صحت پر اثرات سے متعلق دلچسپ تحقیق
انسانی جسم کے مختلف حصوں کی ساخت اور ان کے رنگوں کا انسانی سوچ، فکر اور صحت سے گہرا تعلق ہوتا ہے اسی لیے ایک تحقیق میں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ناخن کے مختلف رنگ اور ساخت انسان کی صحت کے متعلق حیرت انگیز معلومات فراہم کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ناخن کے رنگ اور ساخت ہماری صحت کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں جن کو سامنے رکھ کر ہم اپنی بیماریوں کا علاج کر سکتے ہیں۔
ناخن پر چیچک جیسے داغ: اگرآپ کے ناخن پر چیچک نما داغ ہیں تو اس کا تعلق ٹشو کی خرابی سے ہے جو ایلوپیسیا کا باعث بنتے ہیں۔
پیلے، موٹے اور بوسیدہ ناخن: جن لوگوں کے ناخن پیلے یا انتہائی سفید اور موٹے ہوتے ہیں ایسے افراد فنگل انفیکشن کا شکار ہوتے ہیں۔
پیلے اور مردہ ناخن: کچھ لوگوں کے ناخن پھیکے اورمردہ نظر آتے ہیں ایسے لوگ خون کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں جب کہ ایسے ناخن شوگر اور جگر کی بیماری کی بھی علامت ہے۔
ہلکی سیاہ لائن: اگر آپ محسوس کریں کہ آپ کے ناخن کی جڑ سے بدنما کالی لائن ابھرتی نظر آرہی ہے تو آپ کو رسولی ہو سکتی ہے یہ لائن عام طور پر کسی ایک ناخن بالخصوص انگوٹھے پر ابھرتی ہے۔
نیلے ناخن: کچھ لوگوں کے ناخن ہلکا نیلا شیڈ دیتے ہیں جو اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کا جسم مناسب آکسیجن حاصل نہیں کر پا رہا اور ایسے لوگ پھیپھڑوں اور دل کی بیماری کا شکار ہیں۔
ناخن کا نیچے سے موٹا اور مڑا ہونا: اگر ناخن کے کنارے پھیلے ہوئے اور انگلی کے پوٹوں کی جانب مڑے ہوئے ہوں ایسے افراد میں آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ ہے جو پھیپھڑوں کی بیماریوں کی علامت ہے ایسے افراد ہاضمے اور کان کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
بھربھرے ناخن: ایسے ناخن اس بات کی علامت ہے کہ یہ لوگ تیز کیمیکل کا استعمال کرتے ہیں۔
سفید لائنز: اگر آپ کے ایک سے زائد ناخن پر کئی سفید رنگ کی پٹیاں موئہرکے نظر آئیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کے گردے ٹھیک کام نہیں کر رہے جب کہ اس کے علاوہ یہ پروٹین کی کمی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
چھوٹی سرخ لائنز: لال یا براؤن رنگ کی لائنز کا ناخن پر آجانا اس بات کی علامت ہے کہ ایسا شخص خون کی کمی اور دل کی بیماری کا شکار ہے۔
چمچے کی شکل کے ناخن: کچھ لوگوں کے ناخن چمچے کی شکل کے لیکن نرم ہوتے ہیں جو ایسے فرد میں آئرن کی کمی ور جگر کی بیماری کو ظاہر کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔