آصف زرداری کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے دائر درخواست خارج

ویب ڈیسک  پير 22 جون 2015
آصف علی زرداری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی فوٹو: فائل

آصف علی زرداری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی فوٹو: فائل

لاہور: ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے دائر درخواست خارج کردی۔

لاہور ہائی کورٹ میں پاک فوج کے خلاف فوج کے خلاف بیان بازی پر آصف علی زرداری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد  عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ  محض الزامات کے تحت کسی کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم نہیں دے سکتے۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے چند روز قبل کہا تھا کہ کچھ دلوں میں پاور پولیٹکس کی خواہش جاگ اٹھی ہے۔ ہمیں مت چھیڑو، چھیڑو گے تو نہیں چھوڑیں گے۔ ہماری کردار کشی بند نہ ہوئی تو تمام جرنیلوں کا کچا چٹھا کھول دیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔