کراچی میں اموات پرکے الیکٹرک کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ویب ڈیسک  جمعرات 25 جون 2015
درخواست میں وفاقی و سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کو فریق بنایا گیا ہے،  فوٹو: فائل

درخواست میں وفاقی و سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کو فریق بنایا گیا ہے، فوٹو: فائل

اسلام آباد: کراچی میں شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث ہونے والی اموات پر کے الیکٹرک کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق محمود اخترنقوی نے سپریم کورٹ میں کراچی میں اموات اورکے الیکٹرک کے خلاف آرٹیکل 184 کی شق (3) کے تحت درخواست دائرکرائی ہے جس میں وفاقی و سندھ حکومت اورکے الیکٹرک کوفریق بنایا گیا ہے،درخواست گزارنے استدعا کی ہے کہ شہر قائد میں حالیہ ہلاکتوں کی ذمہ دار ’’کے الیکٹرک‘‘ ہے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ کے الیکٹرک کی نج کاری ختم کرکے اسے دوبارہ وفاقی حکومت کی تحویل میں دیا جائے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کی جائے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 5 روزکے دوران شدید ترین گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث 12 سو سے زائد افراد جاں بحق جب کہ ہزاروں اب بھی شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔