زیر سمندر کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی متاثر

ویب ڈیسک  جمعـء 26 جون 2015
پاکستان کے علاوہ خطے کے مختلف ممالک بھی متاثر ہوئے ہیں،فوٹو:فائل

پاکستان کے علاوہ خطے کے مختلف ممالک بھی متاثر ہوئے ہیں،فوٹو:فائل

 کراچی: بحیرہ عرب سے گزرنے والی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہوگئی جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو بذریعہ انٹرنیٹ دنیا بھر سے جوڑنے والی زیر سمندر مرکزی کیبل میں خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے جبک ہ تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زیر سمندر مرکزی کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان کے علاوہ خطے کے مختلف ممالک  بھی متاثر ہوئے ہیں۔

پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل کی خرابی کی تلاش کا کام جاری ہے جب کہ صارفین کو دیگر ذرائع سے انٹرنیٹ سروس فراہم کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔