- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
تھیٹر اور ٹی وی کے لیے فرید خان کی خدمات قابل ستائش ہیں،انورمقصود
کراچی: نامور مزاحیہ اداکار فرید خان کو جو ان دنوں کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں لطیف کپاڈیا میموریل ٹرسٹ کی جانب سے 5لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا،معروف رائٹر اور کمپئیر انور مقصود نے انھیں چیک پیش کیا ۔
ا نھوں نے کہا تھیٹر اور ٹیلی ویژن کے لیے فرید خان کی خدمات قابل ستائش ہیں انھوں نے اپنی بہترین مزاحیہ اداکاری سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی، ٹیلی ویژن کے نامور اداکار لطیف کپاڈیا(مرحوم) نے اپنی زندگی میں ہمیشہ اپنے فنکار دوستوں اور ساتھیوں کا خیال رکھا ان کی مدد کرتے رہے ،ان کے نام سے منسوب یہ ادارہ صحت کی بہتر سہولتوں کے لیے اور فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کررہا ہے۔
لطیف کپاڈیا میموریل ٹرسٹ کے چئیرمین اور لطیف کپاڈیا مرحوم کے صاحبزادے احمد کپاڈیا نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے بہت سے فنکار انتہائی کسمپرسی اور بیماری میں زندگی گزار رہے ہیں لیکن یہ ہمارا عزم ہے کہ ٹرسٹ کی جانب سے ہمیشہ ہم اپنے فنکاروں کی مدد کرتے رہیں گے تاکہ وہ اپنی زندگی بہتر طریقہ سے گزار سکیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔