تمباکونوشی لڑکیوں میں چھاتی کے کینسرکا خطرہ بڑھادیتی ہے، تحقیق

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 جون 2015
 پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں کواتین چھاتی کے کینسر کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن جاتی ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں کواتین چھاتی کے کینسر کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن جاتی ہیں۔ فوٹو: فائل

ٹوکیو: ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ لڑکپن میں ہی سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین میں دیگر کے مقابلے میں چھاتی کے کینسر کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں۔

جاپان میں شائع ہونے والے طبی جریدے ’’جرنل کینسر سائنس‘‘ میں توہوکو یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف میڈیسن کی شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ماہرین نے 1997 سے 2007 کے دوران سیکڑوں خواتین کے روزمرہ معمولات اور ان کی عادات کا جائزہ لیا۔ تحقیق کے دوران ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ 21 برس کی وہ نوجوان خواتین جنہوں نے لڑکپن میں ہی سگریٹ نوشی شروع کردی تھی ان میں چھاتی کے کینسر کے باعث ہلاک ہونے کے خدشات دیگر خواتین کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں خواتین چھاتی کے کینسر کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن جاتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔