رینجرز نے کرپشن الزامات پر کے ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو حراست میں لے لیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 جون 2015
رینجرز نے عاطف احمد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔ فوٹو:فائل

رینجرز نے عاطف احمد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔ فوٹو:فائل

کراچی: رینجرز کی جانب سے کرپٹ افسران کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اسی سلسلے میں ملیر میں کارروائی کے دوران کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے ملیر کے علاقے لیاقت مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے عاطف احمد کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جہاں ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق عاطف احمد پر چائنہ کٹنگ اور کرپشن کے الزامات ہیں جس کے پیش نظرانہیں حراست میں لیا گیا۔

واضح رہے کہ نیشنل ایکش پلان کے تحت کراچی میں جاری دہشت گردوں کے خلاف جاری رینجرز آپریشن کے دائرے کو بظاہر سرکاری افسران کی مبینہ بدعنوانیوں تک وسیع کردیا گیا ہے جسے دیکھتے ہوئے صوبائی وزیرعلی مردان شاہ، سابق وزیر تعلیم پیرمظہر الحق، سیکریٹری اطلاعات ذوالفقارشاہلوانی اورڈائریکٹرمنصور راجپوت نے عدالتوں سے حفاظتی ضمانت حاصل رکھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔