پاکستان کی تیونس میں سیاحوں پر دہشت گرد وں کے حملے کی پرزور مذمت

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 جون 2015
دہشت گردی ساری انسانيت كی مشتركہ دشمن ہے اور پاكستان تمام قسم کی دہشت گردی كی  پرزور مذمت كرتا ہے دفترخارجہ فوٹو: فائل

دہشت گردی ساری انسانيت كی مشتركہ دشمن ہے اور پاكستان تمام قسم کی دہشت گردی كی پرزور مذمت كرتا ہے دفترخارجہ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاكستان  نے تيونس كے شہر سوس ميں  ہوٹل پر ہونے والے دہشت گرد حملے كی پرزورمذمت كی ہے۔

دفتر خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ  پاكستان كے عوام اور حكومت تيونس كے عوام اور حكومت كے درد اور غم ميں  برابر كے شريك ہيں  جب کہ بيان ميں  ہلاک ہونے والے افراد كے لواحقين كے ساتھ گہری تعزيت كا اظہار اور زخمی ہونے والے افراد كی جلد صحت يابی كی دعا كی گئی ۔

دفتر خارجہ نے كہا ہے كہ دہشت گردی ساری انسانيت كی مشتركہ دشمن ہے اور پاكستان تمام قسم کی دہشت گردی كی  پرزور مذمت كرتا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو تیونس کے سیاحتی شہر سوس میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 37 سیاح ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جس میں زیادہ تعداد برطانوی شہریوں کی تھی

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔