اسلام آباد میں تیزرفتارکارنے دادا،پوتا اورپوتی کوکچل ڈالا

ویب ڈیسک  اتوار 28 جون 2015
پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ،فوٹو فائل

پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ،فوٹو فائل

اسلام آباد: زیرو پوائنٹ کے قریب کارکی ٹکر سے دادا،پوتا اورپوتی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے.

اسلام آباد پولیس کے مطابق زیروپوائنٹ کے قریب تیزرفتارکارڈرائیور سے بے قابو ہوکرسڑک کے کنارے کھڑے افراد پرچڑھ گئی جس کے نتیجے میں دادا،پوتا اورپوتی موقع پرجاں بحق جبکہ اسی خاندان کے 2 افراد زخمی ہوگئے تاہم ڈرائیورفرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے لاشوں اورزخمیوں کو پمزاسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔