کراچی میں آج پھرپارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان

ویب ڈیسک  اتوار 28 جون 2015
کراچی میں آج پھر سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی جس سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات. فوٹو: فائل

کراچی میں آج پھر سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی جس سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات. فوٹو: فائل

 کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج ایک مرتبہ پھر گرمی میں اضافے کا امکان ہے اور پارہ پھر 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

كراچی ميں ہفتہ كو گرمی كی شدت ميں بدستور كمی رہی اور درجہ حرارت 36.5 ڈگری سينٹی گريڈ ریکار ڈ کیا گیا جب کہ ہوا ميں نمی کا نتاسب 58 فيصد رہا تاہم محكمہ موسميات نے پيش گوئی كی ہے کہ آج اور کل كراچی ميں گرمی بڑھنے امكان ہے اور اس دوران درجہ حرارت 38  سے 40 ڈگری سينٹی گريڈ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔

ڈائريكٹر محکمہ موسميات عبدالرشيد کے مطابق كراچی ميں آج اور کل گرمی كی شدت ميں اضافے كا امكان ہے اور سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی جس سے پارہ ايک تا 3 ڈگری سينٹی گريڈ بڑھنےكا امكان ہے جب کہ منگل سے سمندری ہوائيں چلنے كا سلسلہ دوبارہ شروع ہوجائے گا جس سے موسم متعدل ہوجائے گا اور گرمی كی شدت ميں كمی رہے گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شدید گرمی کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔