ناسا کا راکٹ لانچنگ کے 2 منٹ بعد ہی فضا میں تباہ ہوگیا

اے ایف پی/ویب ڈیسک  اتوار 28 جون 2015
روانگی کے 2 منٹ بعد ہی راکٹ تباہ ہوگیا ،ناسا

روانگی کے 2 منٹ بعد ہی راکٹ تباہ ہوگیا ،ناسا

میامی: امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی جانب سے بھیجا جانے والا مال بردار راکٹ خلا  میں روانگی کے 2 منٹ بعد ہی تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ناسا  کی جانب سے فیلکن 9 راکٹ خلا میں چھوڑا گیا تھا جو کہ معمول کے مطابق  بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں سامان لے کر جارہا تھا کہ روانگی کے 2 منٹ بعد ہی فضا میں تباہ ہوگیا ،راکٹ میں کوئی خلا باز سوار نہیں تھا۔ ۔ناسا کا کہنا ہے کہ فوری طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں تاکہ حادثے کی وجہ معلوم کی جاسکے۔

فیلکن 9 راکٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں 1800 کلو گرام وزن کا سامان لے کر جارہا تھا جس میں سائنسی آلات اور ٹیکنالوجی کا سامان بھی شامل تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔