عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ویب ڈیسک  پير 29 جون 2015
اسکاٹ لینڈ یادڑ کی ٹیم کے دیگر ارکان گرفتار ملزمان سے تفتیش کے پلان کو حتمی شکل کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔ فوٹو: فائل

اسکاٹ لینڈ یادڑ کی ٹیم کے دیگر ارکان گرفتار ملزمان سے تفتیش کے پلان کو حتمی شکل کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کے لئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 2 رکنی ٹیم نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 612 سے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی سے ملاقات کر کے کیس میں ہونے والی پیش رفت اور پاکستان میں موجود ملزمان سے تفتیش کے دائرہ کار کو حتمی شکل دیں گے جس کے بعد ٹیم کے دیگر اہلکار پاکستان پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لئے حکومت برطانیہ سے مدد طلب کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔