لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز آندھی، 2 خواتین جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 29 جون 2015
دوسری جانب تیز آندھی سے گوجرانوالہ ریجن کے 47 میں سے 42 گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے،
فوٹو:فائل

دوسری جانب تیز آندھی سے گوجرانوالہ ریجن کے 47 میں سے 42 گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے، فوٹو:فائل

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز آندھی کے بعد نظام زندگی شدید متاثر ہوگیا جب کہ رکشے پر درخت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورمیں تیز آندھی کے باعث گردوغبار کا طوفان چھا گیا اور سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا جب کہ  اس دوران سندراس روڈ پر  درخت رکشے پر آگرا جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

دوسری جانب تیز آندھی سے گوجرانوالہ ریجن کے 47 میں سے 42 گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے جس سے گوجرانوالہ، نارووال ، حافظ آباد سمیت متعدد اضلاع میں بجلی کی روانی متاثر ہوگئی جب کہ ترجمان گیپکو کا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں بجلی کی فراہمی کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔