ساس مجھے گلیمرس کرداروں میں دیکھنا پسند کرتی ہیں، کرینہ کپور

شوبز ڈیسک  منگل 30 جون 2015
 اپنی ساس سے بہت متاثر ہوں جنہوں نے شادی کے بعد اپنی گھریلو اور فنی زندگی میں ایک توازن قائم رکھا، کرینہ کپور۔  فوٹو: فائل

اپنی ساس سے بہت متاثر ہوں جنہوں نے شادی کے بعد اپنی گھریلو اور فنی زندگی میں ایک توازن قائم رکھا، کرینہ کپور۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ ان کی ساس شرمیلا ٹیگور جو خود بھی ماضی میں ایک بہترین اداکارہ رہی ہیں انھیں گلیمرس کرداروں میں دیکھنا پسند کرتی ہیں۔

یہ بات انھوں نے بھارتی خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہی کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ میں اپنی ساس سے بہت متاثر ہوں جنہوں نے شادی کے بعد اپنی گھریلو اور فنی زندگی میں ایک توازن قائم رکھا اور اس وقت فلم انڈسٹری سے دور ہوگئیں جب ان کی مانگ تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔