کے الیکٹرک نجکاری معاہدے سے 269 ارب کا نقصان ہوچکا،وفاق

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے بقایا جات کے متعلق مقدمے میں اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔

وفاقی حکومت نے کمپنی کی طرف سے لگائے گئے الزامات مستردکرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وفاقی حکومت کونجکاری کے اس معاہدے کی وجہ سے 269 ارب کا نقصان ہوا۔کے الیکٹرک نے وفاق پی ایس او، پی ٹی وی، ایس ایس سی جی سمیت مختلف اداروں کے130 ارب روپے دینا ہیں،کے الیکٹرک کی پیداواری صلاحیت 2710 میگاواٹ جبکہ ڈیمانڈ 2500 میگاواٹ ہے مگر وہ صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا نہیں کرتی اورنیشنل گرڈ سے 650 میگاواٹ بجلی بھی حاصل کی جاتی ہے۔

کمپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوئی جبکہ معاہدہ 2012میں پورا ہوچکا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاق نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کے ہاتھ صاف نہیں،2008ء میں نجکاری کے بعد قواعد تبدیل کرکے اسے غیرمعمولی رعایتیں دی گئیں اور فوائدپہنچائے گئے، کمپنی کی اپیل مسترد کرکے بھاری جرمانہ کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔