بلوچستان کے علاقے کوہلو میں قبائلی تصادم سے20 افراد ہلاک

کالعدم تنظیموں کے درمیان لڑائی میں پولیس انسپکٹر کا بھی قتل۔ فوٹو: فائل

کالعدم تنظیموں کے درمیان لڑائی میں پولیس انسپکٹر کا بھی قتل۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ / کوہلو: ٹی وی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلو میں نالہ ہن کے قریب رات گئے 2کالعدم تنظیموں میں تصادم سے 20 شدت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

دونوں اطراف سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود کا استعمال کیا گیا۔نمائندہ ایکسپریس کے مطابق کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جان محمد روڈ پر نامعلوم افراد نے انسپکٹر وسیم اختر کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،وسیم ضلع کچری میں پراسیکیویشن برانچ میں تعینات تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔