شاہ رخ خان کا رنبیر کپور کو فلاپ فلموں کی فکر نہ کرنے کا مشورہ

ویب ڈیسک  منگل 30 جون 2015
 کسی بھی اداکار کو خود پر بھروسہ اور اپنی اداکاری پر بھر پور پر یقین ہو نا چاہیئے،شاہ رخ خان: فوٹو فائل

 کسی بھی اداکار کو خود پر بھروسہ اور اپنی اداکاری پر بھر پور پر یقین ہو نا چاہیئے،شاہ رخ خان: فوٹو فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان کا کہنا ہے رنبیر کپور ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں اس لئے انہیں اپنی فلاپ فلموں پر فکرمند ہونے کے بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھنا چاہیئے۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ بحیثیت اداکار ہمارا تعلق ایسی انڈسٹری سے ہے جہاں ہر ایک کےکیرئیر میں اتارچڑھاؤ آتے ہیں، رنبیر کپورکا تعلق اس خاندان سے ہے کہ جس نے اس ملک میں فلمیں شروع کیں اس لئے وہ انہیں اس سے زیادہ بہتر مشورہ نہیں دے سکتے کہ کسی بھی اداکارکو خود پربھروسہ ہونا چاہیئے پھر آپ کو کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ چاہے 4 فلمیں ناکام ہوں یا 40 رنبیر کپور اپنی فلاپ فلموں سے پریشان ہونے کے بجائے اپنی اداکاری پر توجہ دیں کیونکہ اسی کے زریعے وہ ایک مرتبہ پھر کامیابیوں کی بلندیوں کو چھو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں بالی وڈ میں بحیثیت اداکار 23 برس مکمل کئے ہیں اور اس وقت ان کی 2 فلمیں “دل والے” اور “رئیس” زیر تکمیل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔