مصرمیں لگا دنیا کا سب سے بڑا افطار دسترخوان

ویب ڈیسک  منگل 30 جون 2015
اس دستر خوان پر 10 ہزار افراد ایک ساتھ روزہ کھول سکتے تھے،فوٹو فائل

اس دستر خوان پر 10 ہزار افراد ایک ساتھ روزہ کھول سکتے تھے،فوٹو فائل

قاہرہ: مصر کے شہر اسکندریہ میں روزے داروں کے لیے دنیا کا طویل ترین افطار دستر خوان لگایا گیا جس پر10 ہزار افراد کے افطار کرنے کی گنجائش تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے شہر اسکندریہ میں 800  طلبا کی جانب سے رضاکارانہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا افطار دستر خوان لگایا گیا، دستر خوان کے لئے افطار کا سامان مصر کی فوج نے مہیا کیا جب کہ مقامی تاجروں اور شہریوں نے بھی اس کی تیاری میں بھرپورطریقے سے عطیات دیئے تھے۔

دنیا کے طویل ترین دسترخوان پربیک وقت 10 ہزارافراد کے ایک ساتھ افطار کی گنجائش تھی، یہ دستر خوان ایک خاص و عام شخص کے لئے بلا معاوضہ کھلا تھا تاہم اس دستر خوان پر بیک وقت 7 ہزار روزے داروں نے ہی افطار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔