امریکہ میں باحجاب مسلم لڑکی نے خوش لباسی کا مقابلہ جیت لیا

ویب ڈیسک  منگل 30 جون 2015
 لباس کے معاملے میں مذہبی ذمہ داریوں کا خاص خیال رکھتی ہوں،ابرار فوٹو: فائل

لباس کے معاملے میں مذہبی ذمہ داریوں کا خاص خیال رکھتی ہوں،ابرار فوٹو: فائل

نیویارک: امریکی ریاست نیو جرسی میں باحجاب لڑکی نے خوش لباسی کا مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

غیرملکی ویب سائیٹ کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے کلفٹن ہائی اسکول کے زیرتعلیم طلبا کے درمیان خوش لباسی کا مقابلہ ہوا۔مقابلے میں طلبا نے اپنی پسند،مزاج اوردورحاضرفیشن کے مطابق لباس زیب تن کرکے حصہ لیا تاہم یہ مقابلہ فلسطینی نژاد باحجاب لڑکی ابرارشاہین نے اپنے نام کیا۔

مقابلہ جیتنے پرابرارشاہین کا کہنا تھا کہ ان کی اپنی کپڑوں کی دکان ہے اوروہ اپنے لباس کے معاملے میں تمدن اور مذہبی ذمہ داریوں کا خاص خیال رکھتی ہیں،اسی لئے ہائی اسکول کا مقابلہ جیتنا ان کے لئے حیران کن تھا کیوں کہ عام طورپراس قسم کے ایوارڈزاسکول میں مشہورلڑکیوں یا چیئر لیڈرزکو ملا کرتے ہیں تاہم وہ یہ ایوارڈ حاصل کرکے بہت خوش ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔