یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ کے نویں بہترین بولر بن گئے

ویب ڈیسک  منگل 30 جون 2015
یاسر شاہ آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں 750 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔ فوٹو: فائل

یاسر شاہ آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں 750 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔ فوٹو: فائل

دبئی: پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں 10 بہترین بولروں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے وہ 750 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی کے باعث ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے کیریئر کی بہترین نویں پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں جب کہ اس سے قبل وہ 14 ویں پوزیشن پر موجود تھے۔

یاسر شاہ نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 90 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی انہوں نے 8 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے اس سے قبل یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بولر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جب کہ لیگ اسپنرنے  2014 میں اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا جس کے بعد سے وہ اب تک صرف 9 ٹیسٹ میچوں میں 54 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔