شوبز میں دولت یا شہرت کے حصول کیلیے نہیں آیا ،فواد خان

این این آئی  بدھ 1 جولائی 2015
فواد خان نے کہا کہ میں سفارشی لوگوں کو پسند نہیں کرتا محنت کرنے والے لوگ مجھے پسند ہیں۔فواد خان فوٹو: فائل

فواد خان نے کہا کہ میں سفارشی لوگوں کو پسند نہیں کرتا محنت کرنے والے لوگ مجھے پسند ہیں۔فواد خان فوٹو: فائل

لاہور: نامورا داکار وماڈل فواد خان نے کہا ہے کہ با مقصد زندگی گزارنے والے لوگ جلد کامیاب ہوتے ہیں ہرانسان دنیا میں کوئی نہ کوئی مقصد کے تحت جد وجہد کرتا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شوبزمیں آنا دولت اورشہرت کا حصول ہرگز نہیں ہے ،اداکاری بڑا مشکل کا م ہے یہ ہرشخص کے بس کا کام نہیں ہے۔ فواد خان نے کہا کہ میں سفارشی لوگوں کو پسند نہیں کرتا محنت کرنے والے لوگ مجھے پسند ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی بری بات نہیں جدھر اچھا کام ملے ضرور کرنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔