- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
آئی سی سی نے باغی لیگز کے خطرات کو ہوا میں اڑا دیا
نئی دہلی: آئی سی سی نے باغی لیگز کے خطرات کو ہوا میں اڑا دیا، چیئرمین این سری نواسن کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایسے ایونٹ کیلیے کامیاب رہنا بہت مشکل ہے، صدیوں سے موجود اسٹرکچر کا مقابلہ راتوں رات نہیں کیا جا سکتا، انھوں نے کہا کہ میں للت مودی کے کسی بیان کا جواب دینا پسند نہیں کرتا، بگ تھری اصلاحات سے دیگر بورڈز کو بھی فائدہ پہنچا ہے۔
ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، خوشی ہے کہ ڈی آر ایس پر بھارتی بورڈ ڈٹا ہوا ہے،سری نواسن نے ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویو میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی باغی لیگ کی تشکیل آسان نہیں ہے، کرکٹ کئی ممالک میں بہت پہلے سے موجود اور اسکی جڑیں کافی گہری ہیں، آسٹریلیا اور انگلینڈ میں صدیوں سے یہ کھیل ہو رہا ہے، بھارت میں بھی 80، 90 برس ہو چکے، اس کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، آئی سی سی ایونٹس کی کامیابی اور مہنگے میڈیا رائٹس کو دیکھ کر راتوں رات اس کی جگہ لینے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔
مہنگے داموں کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کربھی لی جائیں تب بھی اس قسم کی کسی بھی لیگ کو اپنی جگہ بنانے کیلیے طویل عرصہ درکار ہوگا۔ للت مودی کی جانب سے کرپشن الزامات پر این سری نواسن نے کہا کہ میں ان کے کسی بھی بیان پر بات کرنا پسند نہیں کرتا، ایک سوال پر انھوں نے واضح کیا کہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے وینیوز کا انتخاب بی سی سی آئی پر منحصر ہے، چنئی کے حوالے سے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ یہ فارمیٹ خطرے سے دوچار ہے۔
کچھ ممالک میں یہ مقبول اور بعض میں کم ہے، اس حوالے سے آئی سی سی جائزہ لے رہی ہے۔ سری نواسن نے کہا کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ اس سے سینئر فارمیٹ کو فائدہ حاصل ہوگا یا نہیں۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ جب میں بی سی سی آئی میں تھا تو ہم اس بات پر قائل تھے کہ ٹیکنالوجی درست نہیں اس لیے ڈی آر ایس کی مخالفت کرتے رہے، مجھے خوشی ہے کہ موجودہ بورڈ مینجمنٹ بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔