الیکشن ٹریبونلزکی مدت میں 5ویں بارتوسیع، مزید 2ماہ کام کریگا

آن لائن  بدھ 1 جولائی 2015
حالیہ 2 ماہ کی توسیع کے بعد تمام ٹریبونلز 31 اگست تک کام کر سکیں گے۔ اجلاس فوٹو: فائل

حالیہ 2 ماہ کی توسیع کے بعد تمام ٹریبونلز 31 اگست تک کام کر سکیں گے۔ اجلاس فوٹو: فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2013 کی عذرداریاں کیسز نمٹانے والے الیکشن ٹریبونلزکی مدت میں 5 ویں بارتوسیع کرتے ہوئے انھیں مزید 2ماہ کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

چیف الیکشن کمشنرسرداررضاخان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں الیکشن ٹریبونلز میں زیر سماعت کیسز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پھر ٹریبونلز کی مدت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے تما م ٹریبونلزکوہدایت کی ہے کہ  2ماہ تک تمام عذرداریاں نمٹائی جائیں اور معاملات کو تیزی سے  آگے بڑھایا جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونلز کی مدت 30 جون کوختم ہوگئی جب کہ حالیہ 2 ماہ کی توسیع کے بعد تمام ٹریبونلز 31 اگست تک کام کر سکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔