موقع ملا تو پاکستان ضرورجاؤں گا، سلمان خان

ویب ڈیسک  بدھ 1 جولائی 2015
فلم بجرنگی بھائی جاں عیدالفطر  کے موقع پرریلیز کی جائے گی،فوٹو فائل

فلم بجرنگی بھائی جاں عیدالفطر کے موقع پرریلیز کی جائے گی،فوٹو فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان کا کہنا ہے کہ اگران کی آنے والی نئی فلم بجرنگی بھائی جان کا پریمئیر پاکستان میں ہوا تو وہ ضرور جائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان جوآج کل اپنی فلم بجرنگی بھائی جان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ان کا ایک انٹرویومیں کہنا تھا کہ اگر موقع ملا تو اپنی فلم کے پروموشن کے سلسلے میں ضرورپاکستان جاؤں گا۔ فلم بجرنگی بھائی جان عیدالفطرکے موقع پربھارت اورپاکستان میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم میں معصوم بچی کی کہانی کے باعث وہ اکثر شوٹنگ کے دوران حقیقت میں روجاتے ہیں جو اس سے پہلے ان کے ساتھ کسی بھی شوٹنگ کے دوران نہیں ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔