زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

ویب ڈیسک  بدھ 1 جولائی 2015
زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں  فوٹو: اے ایف پی/فائل

زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں فوٹو: اے ایف پی/فائل

اسلام آباد: ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں، جس پر وزیراعظم نواز شریف نے قوم اور وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو مبارک باد دی، وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔