19ماہ کی بچی نے 7 فٹ لمبی دیوارپرچڑھ کرسب کوحیران کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جولائی 2015
ایلی کی دیوار پر چڑھنے کی ویڈیو کو فیس بک پر اب تک ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں، فوٹو:میٹرو

ایلی کی دیوار پر چڑھنے کی ویڈیو کو فیس بک پر اب تک ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں، فوٹو:میٹرو

ایری زونا: کہتے ہیں کہ بچے کو کچھ خاص صلاحیتیں والدین سے ورثے میں ملتی ہیں ایسی ہی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا امریکا کی ایک بچی نے جو اپنے والدین کے نقشے قدم پر چلے ہوئے 19 ماہ میں بھی کئی فٹ دیوار پر چڑھ جاتی ہے اور ایسا کرتے ہوئے اسے ذرا بھی ڈرنہیں لگتا۔

امریکی ریاست ایریزونا کے رہائشی زیک اوران کی اہلیہ راچیل دونوں ہی تجربہ کار کوہ پیما ہیں اور اب ان کی بیٹی ایلی اپنے ماں باپ نقش قدم پر چلتے ہوئے صرف 19 ماہ کی عمر میں 7 فٹ کی دیور پر چڑھ جاتی ہے بلکہ ایلی نے صرف 2 ماہ میں دیوار پر چڑھنے کی کوششیں شروع کردیں تھیں۔ ایلی کی ماں کا کہنا ہے کہ جب وہ صرف 2 ماہ کی تھی تب اس کے لیے نرسری میں ایک راک وال تعمیر کرائی گئی تھی اور صرف 6 ماہ بعد اس نے دیوار پر پر خود ہی چڑھنا شروع کردیا۔

ایلی کی والدہ کے مطابق وہ دیوارپرچڑھنے سے محبت کرتی ہےاور جب سے اس نے دیوار پر چڑھنا شروع کیا تو کبھی گری یا زخمی نہیں ہوئی۔ دوسری جانب بچی کی دیوار پر چڑھنے کی ویڈیو نے فیس بک پر دھوم مچا دی ہے اور اب تک اس کو ایک کروڑ 80 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔