ومبلڈن:کبوتروں کو بھگانے کیلیے عقاب کے مقابلے میں ڈرون لانے کی تجویز

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 2 جولائی 2015
گذشتہ سات برس سے ومبلڈن ایونٹ کے دوران کبوتروں کو آل انگلینڈ کلب کورٹس سے دور رکھنے کا فریضہ روفس نامی عقاب انجام دے رہا ہے۔ فوٹو : فائل

گذشتہ سات برس سے ومبلڈن ایونٹ کے دوران کبوتروں کو آل انگلینڈ کلب کورٹس سے دور رکھنے کا فریضہ روفس نامی عقاب انجام دے رہا ہے۔ فوٹو : فائل

لندن: ومبلڈن میں کبوتروں کو بھگانے کیلیے عقاب کے مقابلے میں ڈرون لانے کی تجویز سامنے آگئی۔

اس سلسلے میں شرطیں لگانے والی ایک فرم نے50/1 کا دائو بھی آفر کردیا۔ گذشتہ سات برس سے ومبلڈن ایونٹ کے دوران کبوتروں کو آل انگلینڈ کلب کورٹس سے دور رکھنے کا فریضہ روفس نامی عقاب انجام دے رہا ہے۔ اس کی مالکہ اموگن ڈیویس نے کہاکہ کوئی مشین کبھی ایک عقاب کا مقابلہ نہیں کرسکتی، انھوں نے کہاکہ ڈرون صرف کورٹس کے اوپر اڑ سکتا ہے، اس سے جلد ہی کبوتر مانوس ہوجائیں گے جبکہ عقاب ایک شکاری پرندہ اور دوسرے اس سے ڈرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔