ریحام نے خواتین کارکنوں کو عمران  کے ساتھ سیلفی بنانے سے روک دیا

آن لائن  جمعرات 2 جولائی 2015
 خواتین کارکنان نے عمران خان کے ساتھ سیلفی بنانے کی ضد کی جس کو ریحام خان نے مسترد کردیا۔ فوٹو : این این آئی

خواتین کارکنان نے عمران خان کے ساتھ سیلفی بنانے کی ضد کی جس کو ریحام خان نے مسترد کردیا۔ فوٹو : این این آئی

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے بدھ کو جوڈیشل کمیشن کی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت کے باہر خواتین کارکنان کو عمران خان کے ساتھ سیلفی بنانے سے روک دیا اور کہا کہ یہ کام یہاں نہیں چلے گا۔

یہ واقعہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ساتھ سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے روبرو پیش ہونے کیلیے پہنچے تو کمرہ عدالت کے باہر موجود خواتین کارکنان نے عمران خان کے ساتھ سیلفی بنانے کی ضد کی جس کو ریحام خان نے مسترد کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔