لودھراں میں کاراورٹرالر کے درمیان تصادم سے 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جولائی 2015
وزیراعلٰی پنجاب نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فوٹو فائل

وزیراعلٰی پنجاب نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فوٹو فائل

لودھراں: خانیوال روڈ پر گوپال پل کے قریب کار اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لودھراں میں خانیوال روڈ پر گویال پل کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والے ٹرالرسے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے۔

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔