- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
انڈونیشین فوجی طیارہ انجن کی خرابی کے باعث حادثے کا شکارہوا، ایئرفرانس
جکارتا: ایئرفرانس کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے فوجی طیارے کو پیش آنے والا حادثہ ممکنہ طور پر 4 میں سے ایک انجن کی کم رفتار کے باعث پیش آیا تاہم گنجائش سے زیادہ افراد کو طیارے میں سوار کرنا حادثے کی وجہ نہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سی 130 طیارے فراہم کرنے والی کمپنی کی ایک ٹیم جائے حادثہ پہنچی جہاں انہوں نے شواہد اکٹھے کئے جب کہ ایئرفورس آپریشن کمانڈراگوس پوٹرانٹو کا حادثے کے حوالے سے کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کی روشنی سے معلوم ہوتا ہے کہ 51 سال پرانے سی 130 طیارے کے 4 میں سے ایک انجن درکار رفتار نہ پکڑ سکا جس کے باعث وہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد زمین پر آگرا جب کہ کم رفتار کے باعث طیارہ دائیں جانب مڑنے کے بعد قریبی ٹاور سے ٹکرا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فضا میں اڑان بھرنے کے بعد پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور زمین پر واپس آنے کی ہدایات لیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کا شکارتھا۔
ایئرفورس آپریشن کمانڈر کا کہنا تھا کہ طیارہ اڑنے کے بعد فضا میں ہچکولے کھاتا رہا جب کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کے ٹاور سے ٹکرانے سے قبل اس میں سے کالا دھواں بھی نکل رہا تھا تاہم انہوں نے اس تاثر کی تردید کی کہ حادثہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سی 130 طیارہ ساڑھے 12 ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا میں 122 مسافر سوار تھے جن کا مجموعی وزن 8 ٹن تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔