دبنگ گرل سوناکشی ایک بار پھرسلمان خان کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گی

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جولائی 2015
سوناکشی سنہا نے فلمی کیریئر کا آغاز سلمان خان کے ساتھ فلم دبنگ سے کیا تھا، سوناکشی، فوٹو:فائل

سوناکشی سنہا نے فلمی کیریئر کا آغاز سلمان خان کے ساتھ فلم دبنگ سے کیا تھا، سوناکشی، فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا 2010 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹرفلم ’’ دبنگ‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کرداراداکریں گی۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹاراداکار سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جب کہ سوناکشی سنہا کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کا سہرا بھی سلمان خان کے سر جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا  کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ 2010 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم’’دبنگ‘‘ سے اپنے کیرئیر کاآغاز کیا تھا جب کہ فلم کے سیکوئل ’’ دبنگ 2‘‘ میں بھی اداکارہ  نے مرکزی کردار اداکیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے دبنگ تیسرے سیکوئل ’’دبنگ 3‘‘ میں سوناکشی ایک بار پھر سلمان خان کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی جب کہ دبنگ خان نے بھی دبنگ گرل کے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کے بھائی ڈائریکٹر ارباز خان نے گزشتہ دنوں فلم ’’دبنگ 3‘‘بنانے کا اعلان کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔