الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا کے 365 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جولائی 2015
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت کے لیے اعزاز ہے، سیکریٹری الیکشن کمیشن- 
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت کے لیے اعزاز ہے، سیکریٹری الیکشن کمیشن- فوٹو: فائل

پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں کے الزام پر 365 پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کی جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے 30 مئی کے بلدیاتی انتخابات میں بدنظمی کی تحقیقات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 365 پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج کی نگرانی میں ری پولنگ کرانے کا مطالبہ کیا جسے قبول کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت کے لیے اعزاز ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بلدیاتی انتخابات میں ریٹرننگ اور پریزائیڈنگ افسروں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پریزائیڈنگ افسروں کو پابند بنائے کہ وہ ووٹوں کی گنتی ختم ہونے پر پولنگ اسٹیشن چھوڑنے سے پہلے نتائج امیدواروں کے حوالے کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔