سرکاری زرمبادلہ ذخائر13ارب8کروڑڈالرتک پہنچ گئے

بزنس رپورٹر  جمعـء 3 جولائی 2015
ورلڈبینک سے75کروڑڈالرملنے پر26جون کومجموعی ذخائر 18ارب 20 کروڑ رہے  فوٹو: اے ایف پی/فائل

ورلڈبینک سے75کروڑڈالرملنے پر26جون کومجموعی ذخائر 18ارب 20 کروڑ رہے فوٹو: اے ایف پی/فائل

 کراچی: ورلڈ بینک سے 75 کروڑ 60لاکھ ڈالر وصولی کے بعد ملکی تاریخ میں زرمبادلہ کی سطح پہلی بار 18ارب ڈالر کی سطح سے بلند ہو گئی ہے جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر بھی13ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 26جون کو اختتام پذیر ہونیوالے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 74 کروڑ 44لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کی سطح 17ارب45کروڑ71لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 18 ارب 20 کروڑ15لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 77کروڑ26لاکھ ڈالر کے اضافے سے 12 ارب31کروڑ56لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 13 ارب 8 کروڑ 82لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کمی سے 5ارب14کروڑ15لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 5 ارب 11 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔