چین میں زلزلے سے 3 افراد ہلاک، متعدد افراد زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 3 جولائی 2015
ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.4 جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی. فوٹو: فائل

ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.4 جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی. فوٹو: فائل

بیجنگ: چین کے صوبے سنکیانگ میں زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی جیولیوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز پشان کاؤنٹی تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.4 جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر آ گئے ہیں۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد کے ہلاک اور 20 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

چین کے علاوہ بھارت میں بھی 5.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ 2008 میں چین کے صوبے سی چوان میں آنے والے 7.9 شدت کے زلزلے میں 80 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔