قلعہ عبداللہ میں ٹرین یرغمال بنانے کی کوشش ناکام، 16 اسمگلر گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 3 جولائی 2015
اسمگلروں کے قبضے سے ریلوے عملے اورمسافروں کو بازیاب کراتے ہوئے اسمگل شدہ اشیا بھی برآمد کرلیں، ترجمان ایف سی. فوٹو:فائل

اسمگلروں کے قبضے سے ریلوے عملے اورمسافروں کو بازیاب کراتے ہوئے اسمگل شدہ اشیا بھی برآمد کرلیں، ترجمان ایف سی. فوٹو:فائل

کوئٹہ: فرنٹئیرکانسٹبلری اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مسافر ٹرین کو یرغمال بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16 اسمگلروں کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ ایف سی اور پولیس نے قلعہ عبداللہ کے علاقے شیلا باغ میں کارروائی کرتے ہوئے چمن سے آنے والی مسافر ٹرین کو یرغمال بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16 مسافروں کو حراست میں لے لیا جب کہ ریلوے عملے اور مسافروں کو بازیاب کراتے ہوئے اسمگل شدہ اشیا بھی برآمد کرلیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسمگلروں نے ڈرائیور اورعملے کو یرغمال بنا کر ٹرین زبردستی کوئٹہ روانہ کی جب کہ کارروائی کے دوران اہلکاروں پر اسمگلروں کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔