بلوچستان میں ریلوے کے پلوں اور سرنگوں کی انسپکشن کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 3 جولائی 2015
بلوچستان بھر میں ریلوے کے پلوں اور سرنگوں پر لیویز کے ساتھ دیگر فورسز کے اہلکاروں کو بھی تعینات کردیا گیا ہے. فوٹو: فائل

بلوچستان بھر میں ریلوے کے پلوں اور سرنگوں پر لیویز کے ساتھ دیگر فورسز کے اہلکاروں کو بھی تعینات کردیا گیا ہے. فوٹو: فائل

کوئٹہ: سانحہ گوجرانوالہ کے بعد بلوچستان میں ریلوے کے تمام پلوں اور سرنگوں کی انسپکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی ایس ریلوے فیض محمد بگٹی نے گوجرانوالہ میں ٹرین حادثے کے بعد صوبے بھر میں ریلوے کے پلوں اور سرنگوں کی انسپکشن کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ بلوچستان میں ریلوے کی 34 سرنگوں اور متعدد پلوں پر لیویز کے ساتھ دیگر فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں ہیڈ چناواں کے قریب پل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی 4 بوگیاں نہر میں گر گئی تھیں جس کے نتیجے میں 4 فوجی افسران سمیت 18 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔