پاکستان کا سفارتی اہلکار کو حراست میں رکھنے پر افغانستان سے شدید احتجاج

ویب ڈیسک  جمعـء 3 جولائی 2015
پاکستانی حکومت کے تحفظات سے اپنی حکومت کو آگاہ کروں گا، افغان سفیر۔ فوٹو: فائل

پاکستانی حکومت کے تحفظات سے اپنی حکومت کو آگاہ کروں گا، افغان سفیر۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان نے قندھار کے قونصل خانے میں تعینات اہلکار کو حراست میں رکھنے پر افغان سفیر کو دفتر خارجہ بلا کر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور قندھار میں پاکستانی قونصل خانے میں تعینات ایک اہلکار کو حراست میں رکھنے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ دفتر خارجہ کے حکام کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں کے بعد پاکستانی قونصل خانے کے اہلکار کو رہا کیا گیا۔

اس کے علاوہ پاکستان نے افغان فورسز کی جانب سے انگور اڈا میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ برادر اور دوست ممالک کے درمیان ایسے واقعات روکنے کے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ دوسری جانب افغان سفیر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی حکومت کے تحفظات سے اپنی حکومت کو آگاہ کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔