شمسی توانائی سے چلنے والے طیارے نے پوری دنیا کا چکرکامیابی سے مکمل کرلیا

ویب ڈیسک  جمعـء 3 جولائی 2015
طیارے نے 5 دن میں دنیا بھر کے گرد 8200 کلو میٹر چکر کاٹ کر دنیا کو حیران کردیا، فوٹو:فائل

طیارے نے 5 دن میں دنیا بھر کے گرد 8200 کلو میٹر چکر کاٹ کر دنیا کو حیران کردیا، فوٹو:فائل

ہوائی: شمسی تونائی سے چلنے والے طیارے نے تمام خدشات کوغلط ثابت کرتے ہوئے 5 دن میں پوری دنیا کا سفر کامیابی سے طے کر کے دنیا کو حیران کردیا ہے اورساتھ ہی متبادل تونائی کے متلاشی ماہرین کے لیے نیا راستہ کھول دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شمسی توانائی سے چلنے والے طیارے سولر امپلس 2 نے 5 دن میں دنیا بھر کے گرد 8 ہزار 200 کلو میٹر چکر کاٹ کردنیا کو حیران کردیا جب کہ اس دوران کئی خطرناک موڑبھی آئے لیکن کہیں بھی فیول کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کیا گیا۔ ابوظہبی سے اپنے سفر کا آغاز کرنےوالے سولر امپلس نے نہ صرف یہ سفر کامیابی سے مکمل کر لیا بلکہ شمسی توانائی سے اس قدر طویل سفر اتنے کم وقت میں طے کر کے نیاعالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

سفر کے دوران کئی بار خطرناک موڑ آئے اور موسم نے بھی رکاوٹیں ڈالیں جس کے باعث کئی بار ایسا بھی ہوا کہ سفر کو ملتوی بھی کرنا پڑا لیکن طیارے کے پائلٹ بورسچ برگ اور اس کے ساتھی پائلٹ پکارڈ نے ہمت نہ ہاری اور اپنی منزل پرپہنچ کر دم لیا اور ہوائی پر کامیابی سے لینڈنگ کرلی۔ اس دوران طیارے نے پیسفیک اوشین پر 5 ہزار میل سے زیادہ کا سفر کیا اور انہوں نے 120 گھنٹے فضا میں گزارے۔

سولر ٹیم کا کہنا ہے کہ اس طیارے کے ونگز پر 17 ہزار سولر سیل لگے ہوئے تھے جو سورج کی روشنی کو دن کے وقت میں جمع کرکے توانائی میں تبدیل کرتے رہے جس کی وجہ سے جہاز پورا دن سفر کر پاتا۔

جہاز کے پائلٹ نےاپنے ٹویٹ میں کہا کہ سفر کے دوران کئی بار طیارہ ماؤنٹ ایورسٹ سے بھی زیادہ بلندی پر گیا اور اتنی بلندی پر طیارے کا توازن برقرار رکھنا بہت مشکل تھا تاہم خوشی ہے کہ سفر کامیابی سے مکمل ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔