اوورسیزپاکستانیوں کی رقوم سے زرمبادلہ ذخائربڑھے،اسحاق ڈار

اے پی پی  ہفتہ 4 جولائی 2015
دیگر پاکستانی بینکوں کوبھی دیگرممالک میں جہاں پاکستانی بڑی تعداد میں مقیم ہیں اپنی برانچیں قائم کرنی چاہئیں، اسحاق ڈار۔فوٹو: فائل

دیگر پاکستانی بینکوں کوبھی دیگرممالک میں جہاں پاکستانی بڑی تعداد میں مقیم ہیں اپنی برانچیں قائم کرنی چاہئیں، اسحاق ڈار۔فوٹو: فائل

دبئی: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں مددگار ثابت ہوئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی میں ایم سی بی بینک کی برانچ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم سی بی کی دبئی میں برانچ کے قیام سے یہاں مقیم پاکستانی برادری کو اعلیٰ معیار کی بینکنگ خدمات میسر آئیں گی جس سے انہیں ترسیلات زر پاکستان بھیجنے میں سہولت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر پاکستانی بینکوں کو بھی مشرق وسطیٰ اور دیگر علاقوں میں جہاں پاکستانی بڑی تعداد میں مقیم ہیں، اپنی برانچیں قائم کرنی چاہئیں تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں میسر آ سکیں۔

اسحاق ڈار نے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18.7 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانیوں کے کردار کو بھی سراہا۔ اس موقع پر شیخ نہیان مبارک النہیان نے پاکستان کے صف اول کے بینک کی جانب سے دبئی میں اپنی برانچ کھولنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ متحدہ عرب امارات میں مقامی اور بین الاقوامی نیٹ ورک میں ایک اچھا اضافہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔